پیر,  06 مئی 2024ء
آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس فیڈرل کا ہنگامی اجلاس آج طلب،مختلف مسائل زیر بحث آئیں گے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) آل گورنمنٹ ایمپلائیز گرینڈ الائنس فیڈرل کا اجلاس رحمان علی باجوہ نےآج بروز جمعہ 26 اپریل کو طلب کر لیا ۔تفصیلا ت کے مطابق اجلاس میں اگیگا فیڈرل کی تمام تنظیمیں اور ایسوسی ایشنز کے قائدین کو مدعو کیا گیا ہے جس میں ملازمین دشمن پینشن اصلاحات لیو انکیشمنٹ اداروں کی نجکاری کے ساتھ ساتھ آنے والے بجٹ کے حوالے سے ملازمین کے دیگر مسائل و مطالبات بشمول تنخواہوں میں تفریق کا خاتمہ، مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ ،ہاؤس رینٹ میڈیکل اور کینونس الاؤنس میں کم از کم 200 فیصد اضافہ تمام ڈیلی ویجز کنٹریکٹ ایڈہاک و ٹی ایل اے ملازمین کی مستقلی اور دیگر مطالبات کو حتمی شکل دینے، یکم مئی اور آئندہ بجٹ کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کا سخت لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔یہ اجلاس انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اگیگا فیڈرل کے تمام قائدین سے درخواست کی گئی ہے کہ اپنی شرکت کو ہر صورت میں یقینی بنائیں کیونکہ مجودہ سرکاری ملازمین کی ابتر حالات اور ملکی معاشی حالات کے پیش میں تمام مظلوم ملازمین کی نظریں ملک کے سب سے بڑے اتحاد اگیگا پاکستان کی جانب لگی ہیں۔ رحمان علی باجوہ نے واضح طور پر حکومت وقت کو آگاہ کیا ہے کہ کسی صورت میں ملازمین اپنے جائز اور عائینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے اور پر امن جدوجہد جاری رہے گی ۔

مزید پڑھیں: ججز کو دھمکی آمیز خط،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News