اتوار,  19 مئی 2024ء
بیرسٹر اظہر اقبال کے برطانیہ میں جج کے منصب پر فائز ہونے کی خوشی پر پروقار تقریب کا انعقاد

بریڈ فورڈ(روشن پاکستان نیوز)معروف قانون دان بیرسٹر اظہر اقبال کے برطانیہ میںجج کے منصب پر فائز ہونے کی خوشی میں بریڈ فورڈ کے مقامی ریسٹورینٹ میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام مسلم کانفرنس برطانیہ کے چیف آرگنائزر و سابق آفیسر تعلقات عامہ برائے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ ظہیر احمد کیانی ایڈووکیٹ نے کیا جس میں بیرسٹر عابد اقبال آف اولد ہم ، عبد اللہ طاہر سابق پرسپل ڈگری کالج کھوئی رٹہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔

تقریب میں مختلف طبقہ فکر کے افراد کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر راجہ شبیر احمد کیانی ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر اظہر اقبال جن کا تعلق فیض پور شریف آزاد کشمیر سے ہے پہلے کشمیری ہیں جنہیں برطانیہ میں اس منصب پر فائز کیا گیا ہے جو کہ تمام پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے لیے ایک فخر کی بات ہے۔

انہوں نے کہاکہ حال ہی میں بیرسٹر عابد اقبال کو بھی جوڈیشری میں معاونت کے لیے سیلیکٹ کر لیا گیا ہے حکومت برطانیہ کا میرٹ پر بیرسٹر اظہر اقبال اور بیرسٹر عابد اقبال کو بحیثیت حج کی تقرری ایک عظیم کارنامہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ دنیا میں انصاف فراہم کرنے کے اعتبار سے منفرد مقام| رکھتا ہے معروف قانون دان بیرسٹر اظہر اقبال اور بیرسٹر عابد اقبال کی تقرری ان کی عظیم صلاحیتوں کا اعتراف ہے جس پر ہم حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

بیرسٹر امبر ر اقبال نے خطاب کر۔ رتے ہوئے اپنی اس عظیم کامیابی کو اپنے والد کے رین اور ان بزرگوں کے نام کی جنہوں نے جہاں اپنی محنت سے نہ صرف اس ملک کی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کیا وہاں اپنے بچوں کو تعلیم اور برطانوی معاشرے کے مختلف شعبوں میں آگے بڑھنے کی بھر پور حوصلہ افزائی کی آج میں اگر اس مقام پر پہنچا ہوں تو اس میں میرے بزرگوںکا بنیادی کردار ہے۔

انہوں نے نوجوان نسل کو پیغامدیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم پر خصوصی توجہ دیں برطانیہ کے جس شعبے میں بھی آگے بڑھنا چاہتے ہیں محنت کریں برطانیہ میں آپ کی صلاحیتوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔

بیرسٹر عابد اقبال نے کہا کہ وہ اپنے فرائض برطانیہ کے قانون کے مطابق پوری ایمانداری سے سر انجام دیتے ہوئے اس ملک کی نیک نامی کا سبب بنیں گے اور یہاں کے قانون کے تقاضوں کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

آزاد کشمیر سے آئے ہوئے سابق پرنسپل ڈگری کالج کھوئی رٹہ پروفیسر عبد اللہ طاہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کا مقام ہے کہ وہ پاکستانی کشمیری جو اس ملک میں محنت مزدوری کے لیے آئے ان کی اولا دمیں آج حج اور دیگر شعبوں میں اعلی منصب پر فائز ہو رہی ہیں جو کہ ہم سب اور پاکستان کے لیے اعزاز اور فخر کی بات ہے معروفی شیر صحافی را راجہ فریاد جنہوں نے نظامت کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔

مزید پڑھیں: مرکری پروموشنز کی جانب سے بریڈفورڈ میں میوزیکل نائٹ کا انعقاد

انہوں نے برطانیہ میں آباد پاکستانی کمیونٹی کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک زمانے میں پاکستان کے نہایت بے سرو سامانی کے عالم میں آنے والے افراد نے اپنی شبانہ روز محنت سے ایک بالکل نئے ملک اور معاشرے میں قابل فخر مقام حاصل کیا ہے، پہلے کا روبار میں اپنا لوہا منوایا اور اب وہ زندگی کے ہر شعبے میں آگے بڑھ کر اپنے وطن کا نام بروشن کر رہے ہیں۔

تقریب میں چوہدری جبل حسین ، میر آف را در ہم راجہ قبال آف بولٹن کونسکر چوہدری یسین صاحب نائب چیرمین شامل تھے ۔

راجہ اظہر ایڈووکیٹ صاحب آف راچڈل مرزا اشفاق ایڈووکیٹ آف لیڈر چوہدری مظہر حسین آف بریڈ فورڈ بابو چوہدری مشتاق ہ عاشق حسین بریڈ فورڈ ، راجہ جاسب خان آف بریڈ فورڈ، الطاف آف پوٹن ، احسان الحق بریڈ فورڈ چوہدری افتخار آف ہوگی ، بریڈ فورڈ راجہ ناصر آف بریڈ فورڈ ، چوہدری ذوالفقار آفڈیوز بری حسنین علی کیانی آف بریڈ فورڈ بھی اس پر موجود تھے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News