اتوار,  19 مئی 2024ء
شاہین آفریدی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

دبئی(روشن پاکستان نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے فاسٹ شاہین آفریدی کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

اس کے علاوہ آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم اور نمیبیا کے گیرہارڈ ایراسمس کو بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاہین آفریدی کو 8 وکٹیں لینے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News