اتوار,  19 مئی 2024ء
وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا۔

جسٹس طارق محمود نے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکیل عمر اعجاز گیلانی کے معاون عدالت پیش ہوئے.

ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نوٹیفکیشن واپسی سے متعلق آگاہ کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پردرخواست نمٹا دی گئی،

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News