اتوار,  19 مئی 2024ء
ججز کو دھمکی آمیز خط،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے ججز کو ملنے والے دھمکی آمیز خط کے معاملے پر فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا، اجلاس کل دن اڑھائی بجے بلایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو لکھا تھا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب خط پر دستخط کرنے والے ججز میں شامل نہیں تھے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے کا از خود نوٹس لے کر اپنے آرڈر میں تمام ہائیکورٹ ججز سے اس معاملے پر تجاویز مانگی تھیں۔

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے آفس نے تمام ججز سے تجاویز طلب کی تھیں جبکہ اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ایسٹ اور ویسٹ کو بھی تجاویز جمع کرانے کی ہدائت کی گئی تھی۔

تمام ججز کی جانب سے اس معاملے پر تجاویز جمع ہونے کے بعد کل 23 اپریل کو دن اڑھائی بجے فل کورٹ اجلاس بلایا گیا ہے۔

فل کورٹ میٹنگ میں اس معاملے کو زیر بحث لا کر ججز کی جانب سے دی گئی تجاویز کو ڈسکس کیا جائے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News