اتوار,  19 مئی 2024ء
کیاجماعت اسلامی دوبارہ الیکشن کے حق میں ہے ؟حافظ نعیم الرحمن نے بتادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے کی مخالفت کر دی ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک میں اس وقت دوبارہ الیکشن کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ دوبارہ الیکشن کا تو تب بندہ مطالبہ کرتا ہے جب کوئی ریکارڈ موجودنہ ہو، فارم 45 نہ ہو اور نہ ہی فارم47 ہو جیسا کہ 1977 میں ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہی کہا گیا تھا کہ کچھ ہے ہی نہیں ہمارے پاس تو دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں، لیکن اب تو تقریبا 80 سے 90 فیصد الیکشن کامواد موجود ہے۔

حافظ نعیم نے کہاکہ الیکشن کے حوالے سے اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں،تمام کاغذات اوردیگر مواد بھی موجود ہے تو اس کو بنیاد بنائیں اور اس پر فیصلہ کریں تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا،دوبارہ الیکشن کرانے کی ضرورت ہی رہے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News