اتوار,  19 مئی 2024ء
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا رواں ماہ دورہ پاکستان کا امکان ہے ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے تاہم  دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد یہ پہلا دوطرفہ دورہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے،  وزیراعظم نے سعودی مہمان کی آمد تک کہیں بھی بیرون ملک نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے آئندہ ہفتے متوقع دورہ پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق حتمی تاریخ رواں ہفتے میں طے ہوجائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News