اتوار,  19 مئی 2024ء
مانچسٹر،شہبازسرور نے لانگ سائیڈ کے جنرل کونسل کاانتخابی معرکہ جیت لیا

مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں مانچسٹرکے لانگ سائیڈ کے جنرل کونسل کے الیکشن میں ورکررپارٹی کے شہبازسرور نے میدان مارلیا ،شہبازسرور نے مدمقابل لیبر پارٹی کے امیدوارلطف الرحمن کوتاریخی شکست سے دوچارکیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹرکے علاقے لانگ سائیڈ کے جنرل کونسل کا الیکشن ہو رہا تھا اور لانگ سائیڈ میں لیبر پارٹی کے لطف الرحمن اور ورکر پارٹی کے شہباز سرور کے درمیان کانٹے دار مقابلہ تھا۔

یہ مقابلہ ورکر پارٹی کے شہباز سرور نے جیت لیا ،شہباز سرور کی ایک بڑی جیت ہوئی ہے ،لانگ سائیڈ سے ورکر پارٹی کے ٹکٹ سے شہباز سرور الیکشن لڑ رہے تھے۔

یہ ایک بڑا مقابلہ تھا کیونکہ لیبر پارٹی کے لطف الرحمان کے خلاف یہ مقابلہ تھااوراس میں لیبر پارٹی کے 27 سے زیادہ ممبران مہم چلا رہے تھے اور ان کا ایک ہی مقصد تھا کہ ورکر پارٹی کے شہباز سرور کو ہرانا ہے لیکن شہباز سرور کی ٹیم نے ورکر پارٹی کے پلیٹ فارم سے دن رات مہم چلائے رکھی اور لیبر پارٹی کو ایک بڑی شکست دی۔

لیبر پارٹی کی شکست کی ایک بڑی وجہ غزہ میں اسرائیل کی جنگ کی حمایت کرنا بھی تھی ۔

شہباز سرور نے ثابت کر دیا کہ لانگ سائیڈ کے غیور عوام مسئلہ فلسطین پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور شہباز سرور کی جیت غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی جیت ہے کیونکہ لیبر پارٹی ایک بڑی پارٹی تھی اور غزہ جنگ میں وہ ایک خاموش تماشائی بنی رہی اور پھر ان کے مقابلے میں ایک مرد مجاہد برطانوی سیاستدان جارج گیلوے اٹھا جس نے نہ صرف ممبر پارلیمنٹ کا الیکشن جیتا بلکہ مانچسٹر میں لیبر پارٹی کے خلاف شہباز سرور کی ٹیم کے ساتھ مل کر لیبر پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر کو شکست سے دو چار کیا۔

یہ ایک ایسی شکست ہے جو لیبر پارٹی کبھی نہیں بلا پائے گی اورشہباز سرور کی جیت تاریخ میں لکھی جائے گی۔

شہبازسرور کی جیت کے بعد کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی سیاستدان جارج گیلوے نے کہاکہ

جارج گیلوے نے برطانیہ کی دونوں بڑی جماعتوں لیبر پارٹی اور کنزرویٹو پربھی تنقید کی ۔

انہوں نے کنزرویٹو اور لیبر پارٹی پر تنقید کرتے ہو ئے ایک بار پھر سامراجی جنگوں کے خاتمے کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی دراصل نہتے اور مظلوم مسلمان فلسطینوں کی فتح ہے۔

۔انہوں نے برطانیہ کی ورکرز پارٹی کے رہنما کی حیثیت سے راچڈیل کے سابق لیبر ایم پی آنجہانی سر ٹونی لائیڈ کی سیاسی اور عوامی خدمات پر روشنی ڈالتے اور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سٹریٹ فورڈ میں پیدا ہونے والے آنجہانی سر ٹونی لائیڈنے اپنی سیاسی زندگی کا سفر 36 سال کی عمر میں شروع کیا اور برطانیہ کی موجودہ سیاسی تاریخ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ممبران پارلیمنٹ میں سے ایک تھے۔

انہوں نے کہاکہ یقینی طور پر گریٹر مانچسٹر کے خطے میں انہیں ایک اعلی سیاسی شخصیت کے طور پر ہمشہ یاد رکھا جائے گا

یادرہے کہ دو مئی کو برطانیہ میں ضمنی الیکشن میں جارج گیلووے رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے ۔

وہ راچڈیل کی نشست پرضمنی انتخاب میں 12 ہزار 335 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، آزادامیدوار مقامی تاجر ڈیوڈ ٹولی دوسرے اور کنزرویٹو امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔

جارج کی جیت پر برطانیہ میں یہودیوں کی تنظیم نے بورڈ آف ڈیپٹیز نے کہا تھا کہ آج ہمارے لئے سیاہ دن ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News