اتوار,  19 مئی 2024ء
میزان بینک کی ناقص سروس نے صارفین کی چیخیں نکلوادیں

اسلام آباد،مانچسٹر(روشن پاکستان نیوز)میزان بینک کی ناقص سروس نے صارفین کی چیخیں نکلوادیں،مختلف سروسز کے انتہائی زیادہ چارجز کے باوجود ناقص سروس کی فراہمی کی وجہ سے صارفین برہم ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق میزان بینک کی ناقص سروس نے صارفین کی چیخیں نکلوادی ہیں،24گھنٹے ہیلپ لائن صرف برائے نام ہے ،کئی،کئی منٹ پراڈکٹ کی معلومات کے نام پر انتظارکروایا جاتا ہے لیکن پھر بھی متعلقہ معلومات نہیں ملتی۔

صارفین کے مطابق انتہائی ناقص سروس کیوجہ سے وہ سخت پریشان ہیں ۔

ایک صارف نے بتایاکہ انہوں نے برطانیہ سے اپنی فیملی کو کچھ پیسے بھجوا ئے ہیں اور آج ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود بھی پیسے نہیں ملے،رابطہ کرنے پر میزن بینک کی انتظامیہ نے کہاکہ ابھی تک پیسے اکائونٹ میں نہیں آئے ہیں۔

مذکورہ اوورسیز صارف کے مطابق انہوں نے اپنی فیملی کو پیسے اس لئے بھیجے تاکہ مکان کا کرایہ ،بچوں کے اخراجات اور دیگر ضروریات پوری ہوسکیں مگر ابھی تک نہ صرف ان کی فیملی اپنی ضروریات پوری کرنے سے محروم ہے بلکہ پیسے بھی اکائونٹ میں موجود نہ ہیں جس سے انہیں شدید پریشانی لاحق ہے ۔

مذکورہ صارف کے مطابق اگر ایسی سروس ہوگی تو کون اس بینک میں اپنا اکائونٹ کھلواے گا اور کون اس کی سروسز استعمال کرے گا ۔

صارفین نے سٹیٹ بینک آف پاکستان سے میزان بینک کی اس ناقص سروس کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بینکوں کو پابندکیاجائے کہ وہ خصوصا اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ اس قسم کا رویہ اختیار نہ کریں ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News