منگل,  30 اپریل 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب کا ہر تنُور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر آویزاں کرنے کا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز)  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں ہر تنُور کے باہر قیمت میں کمی کا بینر نمایاں کرکے لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے روٹی ، نان کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے بینر کے ڈیزائن اور تحریر کی منظوری دے دی ہے، اس حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں ہدایات پر عمل درآمد کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ کل تک ہر نان بائی کی دکان کے باہر واضح نرخوں کے ساتھ بینر آویزاں ہونا چاہیے۔ اس سلسلے میں صوبے بھر میں ہر تنُور کے باہر بینر آویزاں کیے جائیں گے، جن پر روٹی ، نان کی مقرر کردہ قیمتیں اور وزن کے ساتھ واضح طور پر لکھی جائیں گی۔ مریم نواز نے ہدایت دی کہ ضلع کا شکایت نمبر بھی بینر پر متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے نام کے ساتھ لکھا جائے۔

تنُور کے باہر لگانے کے لیے منظور کیے گئے بینر کے رنگ، صوبائی حکومت کا لوگو، وزیراعلیٰ کی تصویر اور تحریری متن کو تبدیل نہ کرنے کے ساتھ مزید ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضلع کی ہر تحصیل میں کم از کم 3 نان شاپس کے باہر آویزاں بینر کی تصاویر وزیر اعلیٰ ہاؤس بھجوائی جائیں اور پنجاب بھر میں بینرز آویزاں کر کے واضح تصویر کل شام تک شئیر کی جائیں۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کی ہدایت پر مہلک بیماری میں مبتلا بچے کو علاج کیلئے 68 لاکھ روپے مل گئے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News