منگل,  21 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائی ،05ملزمان گرفتار، چرس اورشراب برآمد۔

تفصیلات کے مطابق گوجر خان پولیس نے ملزم محسن سے 01کلو600گرام چرس،صدر واہ پولیس نے ملزم شہزاد سے 560گرام چرس،کلرسیداں پولیس نے ملزم شکیل سے 05لیٹر شراب،ملزم عنصر سے 05لیٹر شراب،آر اے بازار پولیس نے ملزم قیصر سے 01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ اور قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News