جمعه,  17 مئی 2024ء
مریم نواز کی ہدایت پر مہلک بیماری میں مبتلا بچے کو علاج کیلئے 68 لاکھ روپے مل گئے

لاہور(روشن پاکستان نیوزمریم نواز کی ہدایت پر مہلک بیماری میں مبتلا سیالکوٹ کے دو سالہ معاذ کو علاج کیلئے 68 لاکھ روپے مل گئے۔

صوبائی وزیر بلدیات نے ننھے معاذ کے گھر جاکر مریم نواز کا صحت یابی کا پیغام دیا۔

موضع جامکے چیمہ کے محلہ اسلام آباد کے رہائشی محمد عثمان نے وزیر اعلیٰ کو اپنے 2 سال بچے معاذ جو کہ ایم پی ایس ٹائپ 6 نامی جینیٹک بیماری کا پیدائشی طور پر شکار تھا، اس کے مہنگے ترین علاج کیلئے امداد کی درخواست کی تھی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محمد معاذ کے علاج کیلئے 68 لاکھ 62 ہزار کی منظوری دی جس کے مطابق محمد معاذ کا علاج چلڈرنز ہسپتال لاہور میں ہوگا۔

مریم نواز کی ہدایت پر معاذ کا چلڈرن اسپتال لاہور میں علاج جاری ہے۔

کمسن معاذ کے والد عثمان نے بیٹے کی جان بچانے پر مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ ادا کرنے کے لئے ان کے پاس الفاظ نہیں، دعا ہے اللہ تعالیٰ وزیر اعلیٰ کو حفظ و امان میں رکھے۔

)

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News