جمعرات,  16 مئی 2024ء
دھمیال پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار
راولپنڈی(نیوزڈیسک)دھمیال پولیس کی کاروائی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04 ملزمان گرفتار،سامان آتش بازی برآمد۔
تفصیلا ت کے مطابق دھمیال پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار مزمان میں تیمور، اویس، شاہد اور عامر شامل ہیں،ملزمان سے آتش بازی کا سامان برآمدکرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جان ومال کو خطرے میں ڈالنے والے عناصرکے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News