منگل,  21 مئی 2024ء
مال روڈ پر احتجاج کےدوران گرفتار ہونیوالے کسانوں کی فہرست سامنے آگئی

 

لاہور (روشن پاکستان نیوز)حکومت کی جانب سے گندم کی خریداری نہ کرنے پر مال روڈ اور اس کے گردونواح میں احتجاج کے دوران حراست میں لیے گئے کسانوں کی فہرست سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق احتجاج میں شامل خاتون سمیت 30 افراد پولیس کی حراست میں ہیں، ان افراد کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں رکھا گیا ہے۔

گرفتار ہونے والوں میں عائشہ ارشد بیوی محمد ارشد سکنہ فیصل آباد، غلام مصطفیٰ، محمد ارشد شامل ہیں۔

یوسف، منظور احمد، عدنان، ظفر اقبال، محمد طیب، محمد اکمل، محمد صدیق، غلام مرتضیٰ، ارشد اور دیگر شامل ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News