اتوار,  05 مئی 2024ء
بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں،راجہ سکندر

لندن(صبیح زونیر)چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کے حالیہ گھٹیا ہتھکنڈوں پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی شدید ترین خلاف ورزیوں کے باجود کشمیری عوام کے حوصلے بلند ہیں،

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل راجہ سکندر خان نےکہاکہ قابض بھارتی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر کی معیشت گزشتہ چند سالوں سے تباہ ہو رہی ہے اور بے روزگاری میں بھی اضافہ ہورہا ہے ،ساری حقیقت سے واقف ہونے کے باوجودبھارتی صحافی حکومتی ایجنسیوں کی جانب سے ہراساں کئے جانے کے ڈر سے ایسی خبریں رپورٹ نہیں کرتے ۔

مزیدپڑھیں:مسلمان فلسطینیوں، کشمیریوں کو دعاؤں میں یاد رکھیں، عید پر وزیراعظم اورصدر مملکت کا عوام کے نام خصوصی پیغام

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افرادروزانہ کی بنیاد پرسیب کے درخت کاٹ رہے ہیں اور یہ پہلی بار نہیں ہے کہ شمالی کشمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی کشمیر میں بھی ایسا ہوا ہووہ ایسا اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ وہ سیپ کی مرکزی صنعت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں جس پر بہت سے کشمیریوں کی روزی روٹی کا انحصار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم گلوبل پاک کشمیر سپریم کونسل کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ اس طرح کے گھٹیا ہتھکنڈوں سے باز آجائے اور مقبوضہ کشمیر کے معصوم، مظلوم عوام کو امن و امان سے زندگی گزارنے دے،بھارتی حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے اور انہیں ان کا پیدائشی حق خود ارادیت بھی دے جس کا وہ گزشتہ 07سال سے مطالبہ کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News