منگل,  21 مئی 2024ء
کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ پیدا ہو گیا

ٹھٹھہ (روشن پاکستان نیوز) دھابیجی پمپنگ سٹیشن پر بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دو لائنیں پھٹ گئیں۔

واٹر کارپوریشن حکام کے مطابق 72 انچ قطر کی پائپ لائنیں نمبر 5 اور 2 بیک پریشر کے باعث پھٹ گئیں، جہاں سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے کہا ہے کہ پائپ لائن پھٹنے سے پمپنگ اسٹیشن کے 8 پمپ بند ہو گئے ہیں۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق پائپ لائن پھٹنے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کا خدشہ ہے۔ تاہم متاثرہ پائپ لائنوں کی مرمت کا کام شروع نہیں ہوا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News