اتوار,  19 مئی 2024ء
ڈی جی خان ،سرحدی چوکی پر 10 دہشتگردوں کا حملہ ناکام ،ملزمان فرار


لاہور(روشن پاکستان نیوز) ڈی جی خان کی سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوںکا حملہ ناکام بنادیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے رات گئے سرحدی چوکی جھنگی پر دہشتگردوں کا حملہ پسپا کردیا۔ کالعدم تنظیم کے 8 سے 10 دہشتگردوں نے حملہ آور ہونےکی کوشش کی، جوانوں نے جدید ترین تھرمل امیج کیمروں کی مدد سے دہشتگردوں کی نشاندہی کی۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردوں کو پسپاہونا پڑا،ملزمان بھاگنے پر مجبور کر ہو گئے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبے کی تمام سرحدی چوکیوں پر پولیس ہائی الرٹ ہے، ملک دشمن عناصر، دہشتگردوں کو صوبے میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا ، دہشت گردوں کا ہر حملہ ناکام بنایا جائیگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News