اتوار,  19 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،08ملزمان گرفتار
راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ،08ملزمان گرفتار،35لیٹر سے زائد شراب اور اسلحہ وایمونیشن برآمد ۔
تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے ملزم وقاص سے 10لیٹر شراب،مندرہ پولیس نے ملزم انیس سے 10لیٹر شراب،صادق آباد پولیس نے ملزم نواز سے 07لیٹر شراب،نیوٹائون پولیس نے ملزم کاشف سے 05لیٹر شراب، ملزم شہباز سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن،وارث خان پولیس نے ملزم ذیشان سے 05لیٹر شراب،کہوٹہ پولیس نے ملزم عدنا ن سے 01رائفل 44بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم عمران سے 01خنجر برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے
،ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News