پیر,  20 مئی 2024ء
صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )صادق آباد پولیس کی کاروائی، رابری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار، چھینا گیا موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں نور،حسنین اور دانش شامل ہیں،ملزمان سے چھینا گیا موبائل فون اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیا جائے گا۔

ایس پی راول فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News