پیر,  20 مئی 2024ء
ٹیکسلا،خاتون کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار
راولپنڈی(کرائم رپورٹر)ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، چھریوں کے وار کرکے خاتون کو زخمی کرنے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار۔
تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میںمطلوب اشتہاری مجرم زوہیب کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم ذوہیب نے گھریلو تنازعہ پر چھریوں کے وار کرکے خاتون زمین بی بی کو زخمی کردیاتھا،اشتہاری مجرم کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں رواں سال مقدمہ درج کیاگیا تھا۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ اشتہاری مجرم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News