پیر,  20 مئی 2024ء
یورپی یونین کی پاکستان جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ 2024 جیتنے والی خواتین کو مبارکباد

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے کہا ہے کہ قومی دھارے اور موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کے لیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے، ہماری قومی موسمیاتی پالیسی اور موافقت کے منصوبوں میں صنف کو بجا طور پر ایکشن کے لیے ترجیح دی گئی ہے۔

وہ پاکستان جینڈر کلائمیٹ ایوارڈ 2024 کے دوسرے ایڈیشن کی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں، جس کی میزبانی سول سوسائٹی کے اتحاد برائے موسمیاتی تبدیلی نے فرانس کے سفارت خانے، فرانسیسی ترقیاتی ادارے، پاکستان میں یورپی یونین کے وفد، متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے اور یو این ڈی پی کے تعاون سے کی۔

وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ اس تقریب ایوارڈ کے ذریعے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کی پہچان صنف اور موسمیات کے درمیان اہم تعلق کو واضح کرتی ہے۔ یہ اس ناگزیر کردار کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتا ہے جو خواتین اکثر موسمیاتی چیلینجر اور رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہوئے موسمیاتی عمل کو آگے بڑھانے میں ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے موسمیاتی لحاظ سے پائیدار مستقبل کی طرف اس اجتماعی سفر میں تعاون اور شراکت داری کے لیے تقریب میں نمائندگی کرنے والی غیر ملکی حکومتوں کی بھی تعریف کی۔

انہوں نے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین عنبرین عارف،قندیل رحمن اورخالدہ نیاز کو مبارکباد دیتے ہوئے کلائمیٹ بیٹ رپورٹر شبیر مرحوم کو بھی یاد کیا جو رپورٹنگ کے دوران انتقال کر گئے تھے اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی کے لئے کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وزارت شبیر مرحوم کے نام سے منسوب کلائمیٹ ایوارڈ پر کام کر رہی ہے۔

ادھر پاکستان میں یورپی یونین مشن نے بھی ایوارڈجیتنے والی خواتین عنبرین عارف، قندیل رحمٰن اور خالدہ نیاز کو مبارکباددی ۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News