اتوار,  19 مئی 2024ء
راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،07 ملزمان گرفتار،04کلوکے قریب چرس برآمد
راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،07 ملزمان گرفتار،04کلوکے قریب چرس برآمد۔
تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے ملزم واجد سے 560گرام چرس،ملزم عاطف سے 610گرام چرس، ملزم ذیشان سے 620گرام چرس، ملزم حفاظت گل سے 540گرام چرس، ائیر رٹ پولیس نے ملزم وقار سے 600گرام چرس،نیوٹائون پولیس نے ملزم سلمان سے 520گرام چرس،واہ کینٹ پولیس نے ملزم واجد سے 520گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔
ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News