اتوار,  19 مئی 2024ء
حکومت سے شادی سے پہلے تھیلیسیمیا ٹیسٹ لازمی قراردینے کا بل پاس کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

 

اسلام آباد ( سدھیر احمد) بانی و مرکزی صدر الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ آزاد کشمیر و پاکستان محمد حمید خان المروف ایدھی آف آزاد کشمیر نے کہا ہے کہ الاقصیٰ ویلفیئر ٹیسٹ اب تک آٹھ لاکھ سے زائد معصوم بچوں اور مریضوں کو فی سبیل اللہ خون مہیا کرچکا ہے۔یہ ادارہ دینی و سیاسی جماعت کے ماتحت کام نہیں کر رہا ہے بلکہ تھیلیسیمیاسے متاثرہ بچوں اور حادثات ،لاوارث ،بم دھماکوں اور بالخصوص بارڈر لائن پہ زخمی ہونے والے مریضوں کو مفت خون مہیا کر رہا ہے۔

وہ تھیلیسیمیا کے عالمی دن کے موقع پرنیشنل پریس کلب اسلام آباد میں الاقصیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام عطیہ خون و تقسیم عطیات کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

تقریب کی صدارت این پی سی کے صدر اظہر جتوئی نے کی جبکہ انکے علاوہ ،سردار شاہد صدر ریبجا ،قربان ستی ،محمد ندیم خان دارالسلام ،معروف تاجر ذوالفقار احمد ،قاری حبیب الرحمن ، شیخ محمد اقبال ،قاری ندیم ،قاری حلیق عثمانی اور بچوں کے والدین کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا یہ کہنا تھا کہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا معصوم بچوں کی جانیں بچنے کے لیے بین الاقوامی ممالک ڈونراداروں ،حکومت آزاد کشمیر و پاکستان سے اپیل کی ہے تھیلیسیمیا کےانتہائی غریب لاکھوں زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا تڑپتے ہوئے معصوم بچوں کو براہ راست خون ،ادویات ،بون میرو ٹرانسپلانٹ ،تلی کاآپریشن اور مدد کرنے کے لیےآگے بڑھیں اور اسمبلی میں بل بھی پاس کریں کہ شادی سے پہلے تھیلاسیمیا کا ٹیسٹ لازمی ہے ۔

اور حکومت آزاد کشمیر پاکستان ،میڈیا نیشنل پریس کلب کہ عہدے داران ،ضلعی ،سوشل ویلفیئر ،ہاسپٹل کی انتظامیہ تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بھائیوں ،بہنوں علماء کرام اور تاجران کا بھرپور تعاون کرنے اور خون کے عطیات دینے والوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

اقوام متحدہ اور بین الاقوامی ممالک سے اپیل کی کہ غزہ میں لاکھوں انسانی جانوں کو بی فور ی جنگ بندی کروا کے اسرائیل کے ظلم و ستم سے بچایا جائے اور یہ بھی کہا کہ سب مسلمان ممالک اتحاد و اتفاق پیدا کر کے اسرائیل کا بھرپور مقابلہ کریں اللہ تعالی نے ہمیں دوسروں کی جانیں بچانے ،مدد کرنے اور مسجدوں کوآباد کرنے کے لیے بھیجا ہوا ہے یہ زندگی بڑی مختصر ہے ہم سب نے دین اسلام کے اوپر عمل کر کے اللہ تعالی کو راضی کر کے دنیا اخرت کی کامیابی و کامرانی حاصل کرنی ہے ۔

معصوم بچوں کے لیے محمد حمید خان نے دن رات ایک کر کے آزاد کشمیر پاکستان کی عوام سے یہ عطیات ا کٹھے کیے ہیں۔

تقریب کے آخر میں صدر این پی سی اظہر جتوئی، قربان ستی، سردار شاہد، محمدندیم خان،معروف تاجر ذوالفقار احمد ،قاری حبیب الرحمن ، شیخ محمد اقبال ،قاری ندیم ،راجہ بشیر عثمانی نے بچوں میں عطیات تقسیم کئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News