اتوار,  05 مئی 2024ء
ارشد شریف قتل کیس،ن لیگ قیادت کیخلاف مقدمہ درج کرنے کیلئےدرخواست دائر

 

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)ارشد شریف قتل کیس میںن لیگ قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کیلئے 22 اے کی درخواست دائر کر دی گئی ۔ایڈیشنل سیشنز جج احمد ارشد محمود نے تینوں فریقین سے رپورٹس طلب کرلیں ۔

شہری شاکر علی کی جانب سے مقامی عدالت میں درخواست دائر کی گئی ۔درخواست میں آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میںکہاگیا کہ ارشد شریف کے قتل سے مستفید ہونیوالاشریف خاندان ہے،ارشد شریف کے قتل کےسے مستفید ہونیوالوںمیں نواز شریف، مریم نواز، حسین نواز شہباز شریف، مریم اورنگزیب، اسحاق ڈار ، حمزہ شہباز، رانا ثناء اللہ، پرویز رشید، ناصر بٹ شامل ہیں۔1998 سے کینیا میں شریف خاندان کی شوگر ملز موجود ہیں، پولیس کو متعدد بار اندراج مقدمہ کی درخواستیں دیں لیکن کوئی سنوائی نہ ہوئی۔

درخواست میںعدالت سے استدعا کی گئی کہ ن لیگی قیادت کیخلاف اندراج مقدمہ کا حکم دیا جائے، اور عدالت مقدمے میں نامزد افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News