اتوار,  05 مئی 2024ء
سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر، انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(روشن پاکستان نیوز)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے دوران سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 413 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 68 ہزار 830 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزیدپڑھیں:صحت عامہ کی سہولیات تک رسائی ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیراعظم

واضح رہے کہ 4 اپریل کو سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 660 پوائنٹس اضافے کے بعد 68 ہزار 416 پوائنٹس کی نئی بُلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی کرنسی کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 7 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News