هفته,  27 اپریل 2024ء
حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی، نوٹیفکیشن بھی جاری

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی کسی وفاقی وزیر کو نہ دینے کا فیصلہ وزیر اعظم کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی خود کریں گے

وزیر داخلہ کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی میں شامل ہی نہیں کیا گیا

ذرائع کے مطابق کمیٹی کیلئے سیکریٹریل سپورٹ وزارت داخلہ دے گی،مگر وزیر داخلہ کمیٹی کے رکن نہیں ہوں گے ،نگران حکومت میں وزیر داخلہ ای سی ایل کمیٹی کے سربراہ رہے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے 4 رکنی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی ایل کمیٹی میں وزیر قانون، وزیر صنعت و پیداوار اور وزیر انسانی وسائل شامل ہیں ۔وزیر اعظم کی عدم موجودگی میں وزیر قانون کمیٹی کی سربراہی کریں گے،

ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں ای سی ایل کیسز کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News