جمعه,  10 مئی 2024ء
نظام سےمایوس عوام اپنا تحفظ خودکرنےلگے،ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کرآگ لگادی

 

کراچی (روشن پاکستان نیوز)کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں عوام نے ڈاکوؤں کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی 4 میں خاتون کو لوٹنے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔

ڈاکوؤں پر تشدد کے بعد عوام نے پٹرول چھڑک کر آگ لگادی ،شہریوں نے جلے ہوئے ڈاکو کو بچا کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیق کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے خاتون کو لوٹنے کی کوشش کی، تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکوؤں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بلال کالونی تھانے کی حدود میں پیش آیا، ملزمان کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News