هفته,  18 مئی 2024ء
اسلام آباد سے سینیٹ الیکشن لڑنے کیلئےبڑے بڑے نام سامنے آ گئے

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے چار امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی دو نشستوں کے لئے چار امیدواروں کے ناموں کی حتمی لسٹ آویزاں کر دی۔

آویزاں کی گئی لسٹ کے مطابق جنرل نشست کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن جبکہ سنی اتحاد کونسل کیجانب سے فرزند حسین شاہ امیدوار ہوں گے۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے مسلم لیگ ن کے محمد اسحاق ڈار جبکہ سنی اتحاد کونسل کے راجا انصر محمود مدمقابل ہوں گے۔الیکشن کمیشن کیجانب سے جاری شیڈول کے مطابق انتخابات کے لیے پولنگ صبح نو سے چار بجے تک 2 اپریل کو ہوگی۔

اسلام آباد سے ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مشاہد حسین سید جبکہ جنرل سیٹ پر اسد جونیجو کی ریٹائرمنٹ کے بعد ان دو نشستوں پر انتخابات ہوں گے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News