پیر,  29 اپریل 2024ء
وقف رولز لاگو، مساجد و امام بارگاہوں سے متنازع تقاریر پر پابندی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وفاقی دارالحکومت میں وقف املاک (مسجد مینجمنٹ) رولز نافذ کر دیے گئے۔

اسلام آباد کی تمام رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کمیٹیوں کو 1986 کے قواعد کے تحت ختم کر دیا گیا تھا۔

اسلام آباد کی تمام مساجد اور امام بارگاہوں پر 1986 کے قواعد کی جگہ 2023 کے قوانین نافذ ہو گئے ہیں جس کے مطابق اب مساجد اور امام بارگاہوں سے کسی بھی متنازعہ تقریر کی اجازت نہیں ہوگی۔

قوانین کے مطابق اسلام آباد کی مساجد اور امام بارگاہوں میں وقف منیجر کا تقرر کیا جائے گا اور وقف منیجر کا مستند عالم دین یا مسجد اور امام بارگاہ کا بانی ٹرسٹی ہونا ضروری ہے۔

قواعد میں کہا گیا ہے کہ وقف مینیجر کا تقرر کیا جائے گا جو تمام قوانین کا پابند ہو، جو شخص شیڈول 4میں شامل ہو وہ وقف مینیجر نہیں ہو گا۔

قواعد کے مطابق مسجد منیجر کی تمام شرائط مسجد کے منتظم پر لاگو ہوں گی، مسجد منیجر کی اجازت کے بغیر کوئی عالم یا مبلغ جمعہ کا خطبہ یا کوئی تقریر نہیں کر سکے گا۔

قواعد میں کہا گیا ہے کہ ہر مسجد یا امام بارگاہ میں تمام امور کا انچارج ایک وقف مینیجر ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News