منگل,  14 مئی 2024ء
کٹھ پتلی اگر طاقتور ہوتے تو آصفہ بی بی کو بلامقابلہ منتخب نہیں کرواتے، شعیب شاہین

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلیوں کو مسلط کیا گیا ہے، عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ کٹھ پتلی اگر طاقتور ہوتے تو آصفہ بی بی کو بلامقابلہ منتخب نہیں کرواتے، کارکنوں کو اغواء نہیں کرواتے۔

تحریک انصاف کا ٹرین مارچ کراچی سے سکھر پہنچ گیا جہاں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی فیڈریشن کی علامت ہے، ملک کو بچانا ہے تو عوام کو ان کا حق دینا ہوگا۔

شعیب شاہین نے کہا کہ آئین کے مطابق حق حکمرانی صرف عوام کا ہے، عوام کو دیا جائے، جنگل کے لوگ، پکے کے ڈاکو، کٹھ پتلی پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر جیل میں بند نہیں رکھ سکیں گے، یہ کبھی دبئی تو کبھی سرے محل میں بھاگ جائیں گے، ہم نے دھرتی پر رہنا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News