هفته,  11 مئی 2024ء
کے پی کو ایسا وزیراعلیٰ ملا جس کا حلیہ غنڈوں جیسا زبان بدمعاشوں جیسی ہے،عظمیٰ بخاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی نظر میں ’نہیں‘ کا لفظ نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ میڈیا میری فیملی کی طرح ہے، سیاست کا آغاز کرنے کے بعد میں میڈیا میں آ گئی تھی، میں اپنی فیملی کو اتنا ٹائم نہیں دے پاتی جتنا کیمروں کو دیتی ہوں، یہ پارٹی قیادت کا اعتماد ہے جو مجھے اتنی بڑی ذمہ داری دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہماری جماعت اور حکومت میڈیا فرینڈلی ہے، ہم کوشش کرتے ہیں کہ میڈیا کوجتنی سہولیات دے سکتے ہیں دیں، جرنلسٹ اسپورٹس فنڈز کے حوالے سے بری خبر آئی ہے کے فنڈز نہیں دیے جا رہے، ہماری جماعت کے علاوہ تمام جماعتوں نے میڈیا کے فنڈز کم یا ختم کیے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں آپ سے کبھی کسی خبر کی روک تھام کے لیے نہیں کہوں گی لیکن غلط اور جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے روکنا چاہیے۔

عظمی بخاری نے باور کروایا کہ صحافیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، جو صحافیوں کی طرف سے درخواستیں دی جاتی ہیں، وہ 5،6 مہینے التوا میں رہتی ہیں تو ہم اس پر ایک ڈیڈ لائن بنائیں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں میڈیا ٹاؤن فیز 2 کا ہونا بہت ضروری ہے، میڈیا ٹاؤن فیز 2 پر تیزی سے کام جاری ہے، میٹرو اسٹیشن کی میڈیا ٹاؤن تک رسائی بھی ممکن بنانا ہے، ہم صحافیوں کے لئے نیا ہاؤسنگ فیز لارہے ہیں، لاہور کی طرز پر اسلام آباد میں بھی صحافیوں کے لیے سوسائٹی بنے گی۔

عظمی بخاری نے کہا کہ میڈیا بہت تیز ہے، ایک ایک ٹکر سے حکومتوں کی دوڑیں لگ جاتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عوام کو سہولیات کی فراہمی پریقین رکھتی ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کے لیے دن رات کام کررہی ہیں، مسلم لیگ (ن)کی سیاست جھوٹ، بہتان کے بجائے عوامی خدمت ہے۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد پر چڑھائی کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News