اتوار,  12 مئی 2024ء
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفیز مافیا کا راج،ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس بے بس

اسلام آباد (محمد جنید ندیم) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شیشہ کیفیز مافیا کا راج، ضلعی انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس بے بس ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ شالیمارکی حدود میں بیس سے پچیس شیشہ کیفیز میں سرے عام شیشہ کی فروخت جاری ہے ۔

اس حوالے سے جب روز نامہ روشن پاکستان نیوزکی ٹیم نے متعلقہ ایس ایچ او کو کال کر کے شیشہ کیفیز کی نشاندہی کی تو اس ایچ او نے کہا کہ ایس ایس پی کے ریڈر سے رابطہ کریں اور فون بند کر دیا ۔

شیشہ کیفیز کے نام میکھانہ ۔ میکدہ ۔ کراون لونج۔ ایرش۔ لولی پاپ ۔ایس برگ ۔ اور دیگرشامل ہیں۔

دوسرے طرف جب شیشہ کے استعمال سے کیا نقصانات ہوتے ہیں اس حوالے سے پوچھا گیا تو ڈاکٹر نے بتایاکہ نوجوان نسل لرکے اور لڑکیاں شیشہ کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے، چونکہ اس میں نکوٹین، ترکیبیں، اور دیگر ضروریاتی مواد شامل ہوتے ہیں جو صحت کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

شیشہ کے دھویں سے جلد، فیزکل صحت، اور دماغ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

بعض مرتبہ یہ لوگوں کو ترقی یافتہ بیماریوں جیسے کینسر یا دماغی بیماریوں کا خطرہ بڑھا سکتا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News