پیر,  13 مئی 2024ء
کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)کوئٹہ میں سبزیوں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آلو کی فی کلو قیمت 70 سے بڑھ کر 80 روپے اور بھنڈی کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 260 روپے ہو گئی۔

شہر میں  توری کی فی کلو قیمت میں 20 روپے جبکہ پھول گوبھی کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد توری اور  پھول گوبھی 200، 200 روپے کلو ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں سبز مرچ کی فی کلو قیمت 240 سے بڑھ کر 280 روپے اور شلجم کی فی کلو قیمت میں 80  سے بڑھ کر 100 روپے ہو گئی۔

مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں مختلف کوالٹی کی پیاز 170 سے 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News