منگل,  14 مئی 2024ء
ریاست کیلئے سیاسی ڈائیلاگ بےحد ضروری ہے، فاروق نائیک

لاہور(روشن پاکستان نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ریاست کیلئے سیاسی ڈائیلاگ بے حد ضروری ہے۔ ملکی مسائل کے حل کا واحد راستہ ڈائیلاگ ہے۔

لاہور میں  خطاب  کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی بات کی، سیاسی لوگوں کو آپس میں بات چیت کرنا ہوگی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ عوام کو انصاف تعلیم اور صحت کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News