پیر,  13 مئی 2024ء
برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لئےمظاہرہ

شیفلڈ(روشن پاکستان نیوز)برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں غزہ جنگ کے خلاف اور فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے مظاہر ہ کیاگیا۔

برطانیہ کے شہر شیفلڈ میں ’’شیفلڈفلسطین یکجہتی مہم‘‘کے زیر اہتمام درجنوں مظاہرین جمع ہوئے ۔

مظاہرے کا عنوان تھا ’’فوری جنگ بندی‘’کرواورغزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بند کروْ

مظاہرے کی کال شیفلڈ فلسطین یکجہتی مہم کی جانب سے دی گئی تھی، مظاہرے میں بڑی تعدادمیں مقامی اور غیرملکی افراد نے بھی شرکت کی۔

مظاہرہ شیفلڈ ٹرین سٹیشن کے باہر شام پانچ بجے منعقد کیاگیا،مظاہرے میں ہر عمر کے فرد سمیت خواتین،بچوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

 

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بڑے بڑے بینززاٹھا رکھے تھے، جن پر غزہ جنگ بند کرو اور فلسطینی سے اظہاریکجہتی کے نعرے درج تھے۔

مظاہرین کی بڑی تعدادنے فلسطین کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اسے لہراتے ہوئے اسرائیل سے جنگ بندی کرنے کے نعرے لگاتے رہے

 

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی برطانیہ کے مختلف شہروں میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کے لئے مظاہرے ہوچکے ہیں۔لاکھوں مظاہرین نے لندن میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف مظاہرے کئے۔

یادر ہے کہ سات اکتوبر سے غزہ جنگ جاری ہے اور سرائیل کے غزہ کی پٹی پر حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار 631 ہو گئی ہے۔

اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے کے یونٹوں نے غزہ کی پٹی کے شمالی اور وسطی حصے میں شہری بستیوں پر حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد کو شہید کر دیا ہے ۔
خان یونس اور آس پاس کے بہت سے علاقے، خاص طور پر حمد شہر، اسرائیلی جنگی طیاروں اور توپ خانے کے شدید حملوں کی زد میں ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News