اتوار,  12 مئی 2024ء
رپجا کے سالانہ انتخابات میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا،سہیل شہزاد چیتا صدرمنتخب

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رپجا) کے سالانہ انتخابات بابت سال 25۔2024 میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے میدان مار لیا۔

سہیل شہزاد چیتا صدر،شاہد قریشی عرف راجو سیکرٹری جبکہ سید مہدی فنانس سیکرٹری منتخب ہو گئے۔

پولنگ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںصبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا تعطل جاری رہی جس میں جڑواں شہروں کے فوٹو جرنلسٹس نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

کل ووٹرز کی تعداد 60 تھی جن میں سے 53 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

مزیدپڑھیں:وزیراعظم کی ریاض میں سعودی حکام سے ملاقاتیں

نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن کمیٹی فیصل حکیم نے الیکشن کمیٹی ممبران ندیم چوہدری اور اظہار الحق خان نیازی کے ہمراہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن(رپجا) کے سالانہ انتخابات بابت سال 25۔2024 میں فوٹو جرنلسٹس پینل نے کلین سوئپ کر دیا۔

فوٹو جرنلسٹس پینل نے ایگزیکٹو اور گورننگ باڈی کی تمام نشستیں اپنے نام کر لیں۔

 

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News