منگل,  13 اکتوبر 2026ء
آواز سے دوگنی رفتار والا سپر سونک طیارہ، سفر کا وقت 70 فی صد کم کرنے کا منصوبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) مسافرون کے لئے ہوائی سفر کو تیز تر بنانے کے لیے 222 فٹ طویل سپر سونک طیارے ’کووپلین‘ کا تصور پیش کیا گیا۔

مستقبل میں فضائی سفر کو تیز تر بنانے کے لیے 222 فٹ طویل سپر سونک طیارے ’کووپلین‘ کا تصور پیش کیا گیا ہے، جو آواز کی رفتار سے دوگنی رفتار سے پرواز کرنے اور سفر کا دورانیہ 70 فی صد تک کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا۔

کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد شہید

مجوزہ ڈیزائن کے مطابق طیارے میں 200 مسافروں کی گنجائش ہوگی اور یہ ایک پرواز میں 16 ہزار کلومیٹر تک فاصلہ طے کرسکے گا۔

اس کے ذریعے لندن سے آسٹریلیا تک بغیر کسی درمیانی اسٹاپ کے سفر ممکن بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کووپلین کو مشہور سپر سونک طیارے کونکورڈ سے زیادہ تیز اور زیادہ گنجائش والا بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس کی مجوزہ رینج ایئربس اے 350-900 اور بوئنگ بی 787-9 سے بھی زیادہ ہوگی۔

تاہم، یہ طیارہ فی الحال صرف ایک تصوراتی ڈیزائن ہے اور اس کی تیاری یا عملی پرواز کے حوالے سے تصدیق نہیں ہوئی۔

مزید خبریں