جمعرات,  30 اپریل 2026ء
راولپنڈی: ناقص جوس کی بڑی مقدار تلف، دو ڈیلرز پر جرمانے
راولپنڈی: ناقص جوس کی بڑی مقدار تلف، دو ڈیلرز پر جرمانے

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)  پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر گنج منڈی میں جوس ڈیلرز کے خلاف سرپرائز چیکنگ کی کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ہزار 790 لیٹر ناقص جوس موقع پر ہی تلف کر دیا گیا جبکہ دو جوس ڈیلرز کو غیر معیاری جوس کی سپلائی پر مجموعی طور پر ایک لاکھ روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا۔

پنجاب: سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں ایک بار پھر تیزی، ایک ہی روز 11ملزمان ہلاک

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جوس کے سیمپلز کی جانچ کی، جو ناقص ثابت ہونے پر فوری طور پر ضائع کر دیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کی صحت کے تحفظ کے لیے سخت کارروائیاں جاری رہیں گی، اور عوام اپنی شکایات ہیلپ لائن 1223 پر درج کروا سکتے ہیں۔

مزید خبریں