جمعه,  20 نومبر 2026ء
برطانیہ میں کونسلر ابرار علی چاقو حملے میں شدید زخمی

بریڈ فورڈ(روشن پاکستان نیوز)  برطانیہ کے شہر بریڈ فورڈ میں کونسلر ابرار علی چاقو حملے سے شدید زخمی ہوگئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کونسلر ابرار علی پر سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ کیا گیا، کونسلر پر سرکاری فرائض کی انجام دہی کے دوران حملہ کیا گیا۔

کونسلر کو ٹانگ پر چاقو مارا گیا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

برطانیہ میں پاکستانیوں کیلئے اہم خبر! نادرا، پاسپورٹ اور ویزا سروسز عارضی طور پر بند

ویسٹ یارکشائر پولیس نے اقدام قتل کے شبے میں 32 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم پولیس کی تحویل میں ہے تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد مشتبہ شخص ایک عمارت کی چھت پر چڑھ گیا تھا، پولیس نے نیچے اتار کر حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں حملے کے سیاسی محرکات کے شواہد نہیں ملے، بریڈ فورڈ ایسٹ کے رکن پارلیمنٹ عمران حسین کی کونسلر پر حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت کے دوران اپنی سلامتی کا خوف نہیں ہونا چاہیے۔ کونسلر اشتیاق احمد نے کہا کہ جمہوری زندگی میں تشدد کو معمول نہیں بننے دینا چاہیے۔

مزید خبریں