هفته,  31 اکتوبر 2026ء
ایف بی آر اکتوبر کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام، 156 ارب روپے کی کمی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)   فیڈرل بورڈ آف ریونیو  (ایف بی آر)  اکتوبر 2026 کے لیے مقررہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

ایف بی آر نے اب تک 1ہزار 131 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 975 ارب روپے جمع کیے ہیں  اس طرح  156 ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے۔

ایف بی آر حکام کو توقع ہے کہ آج ہفتے کے روز مخصوص ٹیکس دفاتر اور بینک برانچیں کھلی رہنے سے مزید 40 ارب روپے وصول ہوں گے۔

اس صورتحال میں  ماہانہ ہدف میں تقریباً 116 ارب روپے کی کمی رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد: ای الیون میں مبینہ غیرقانونی شیشہ سینٹرز اور پارٹیاں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالات

مزید خبریں