منگل,  20 اکتوبر 2026ء
ایلون مسک کا آئندہ سال ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کا ایک شیئر بطور تحفہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) اسپیس ایکس کے چیف ایگزیکٹو اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے کہا ہے کہ وہ 2027 میں اپنی کمپنی کے شیئرز امریکا کے تمام بچوں کو تحفے میں دیں گے۔

ایلون مسک کے پاس اسپیس ایس کے 4 ارب 80 کروڑ شیئرز ہیں۔

مجموعی طور پر وہ کمپنی کے 48.4 فیصد حصے کے مالک ہیں۔

امریکا میں 18 سال سے کم عمر بچوں کی تعداد یکم جولائی 2025 کے اعداد و شمار کے مطابق 7 کروڑ 20 لاکھ ہے۔

ٹرمپ کا سعودی عرب کو حوثیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کی پیشکش قبول کرنے کا مشورہ

اس کا مطلب ہے کہ وہ کمپنی کے ساڑھے 10 ارب ڈالرز مالیت کے شیئرز امریکی بچوں کو بطور تحفہ دیں گے۔

ایلون مسک نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا کہ یہ ان کا پہلا عطیہ ہوگا جبکہ مستقبل میں وہ مزید ایسے اقدامات کریں گے۔

البتہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ کہ ان شیئرز کو کیسے امریکی بچوں کے حوالے کیا جائے گا۔

ایلون مسک نے یہ پوسٹ اس وقت کی جب ایک اے آئی کمپنی انتھروپک نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنے 5 فیصد شیئرز عوامی بہبود کے فنڈ کو دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس حوالے سے ایکس پر انتھروپک کی پوسٹ پر ایلون مسک نے ریپلائی کیا تھا کہ ‘میں یہ مشورہ دوں گا کہ یہ شیئرز براہ راست عوام کو دیے جائیں گے، جیسا میں کرنے والا ہوں’۔

مزید خبریں