منگل,  20 اکتوبر 2026ء
سائنسدانوں نے سبز رنگ کا منفرد ستارہ دریافت کرلیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سائنس کے طالبعلموں کو بتایا جاتا ہے کہ ستاروں کی رنگت مخصوص ہوتی ہے۔

یعنی سرخ، نارنجی اور پیلے رنگ کے ستارے ٹھنڈے ہوتے ہیں جبکہ گرم ستارے سفید اور نیلے رنگ کے ہوتے ہیں۔

مگر اب سائنسدانوں نے ایسے منفرد ستارے دریافت کیے ہیں جو کسی گرگٹ کی طرح رنگ بدلتے ہیں اور وہ بھی ایسے رنگ جن کے بارے میں سائنسدانوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔

واروک یویورسٹی کی ایک تحقیق میں ان ستاروں کے بارے میں بتایا گیا جو سبز اور گلابی رنگ میں تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

محققین نے بتایا کہ یہ چھوٹے ستارے کسی گرگٹ کی طرح ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیشتر سفید چھوٹے ستاروں کے رنگ کا انحصار درجہ حرارت پر ہوتا ہے مگر کسی نے بھی اس کے پیچھے چھپے عمل کو نہیں دیکھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے دریافت کیا کہ اس طرح کے ستارے ایسے رنگوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں جن کی کسی نے بھی توقع نہیں کی تھی اور کچھ نے تو ہمیں واقعی حیران کر دیا۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق انہوں نے پہلی بار دریافت کیا کہ سفید چھوٹے ستاروں نے خود کو متعدد رنگوں میں تبدیل کیا۔

ڈی جی ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کے لیے ستارہ امتیاز منظوری

ٹیم نے 151 سفید چھوٹے ستاروں کے ڈیٹا کو استعمال کیا اور اسے انسانی بینائی کے رنگوں کے سمولیشن میں تبدیل کیا۔

146 ستارے تو چمکدار سفید رنگ میں ہی نظر آئے مگر دیگر 5 نے تحقیقی ٹیم کو حیران کیا۔

محققین کے مطابق وہ ستارے پیلے، جامنی، گلابی اور سبز رنگوں میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔

سبز ستارہ کو WD J1330+6435 کا نام دیا گیا جبکہ WDJ0902+2010 نامی ستارہ سفید سے گلابی رنگ میں تبدیل ہوسکتا ہے۔

اس سے قبل کبھی کسی سبز ستارے کے بارے میں کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی تو WD J1330+6435 ممکنہ طور پر پہلا سبز ستارہ ہے جسے دریافت کیا گیا۔

البتہ ان ستاروں کے رنگ مستقل برقرار نہیں رہتے بلکہ وہ بدلتے رہتے ہیں جس کا انحصار اردگرد کے ماحول پر ہوتا ہے۔

مزید خبریں