ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گذشتہ دنوں ہونے والے حوثیوں کے حملوں میں 17 پاکستانی شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ان میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سنیچر 10 اکتوبر کی سہ پہر ہونے والے 12 افراد جان سے گئے جبکہ 309 افراد زخمی ہوئے تھے جبکہ اتوار 11 اکتوبر کو ریاض ایئرپورٹ پر حوثیوں کے دوسرے حملے میں ایک پاکستانی ہلاک جبکہ 11 افراد زخمی ہوئے۔
پاکستانی سفارتی ذرائع کے مطابق حوثیوں کے حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانی ریاض اور الدرعیہ کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج رہے۔ ان میں 15 کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ دو پاکستانی ریاض کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
سعودی دارالحکومت کے ایئرپورٹ پر حملے میں زخمی ہونے والے پاکستانیوں میں محمد فیض علی شیخ، محمد آصف حسین، عروج آفتاب، امداد خان، عرفان خالد مرزا، بابر ریاض، مبشر علی، مبینہ اکرم، بلقیس بی بی، محمد نوید انور، افرا اشرف، نورالدین، سہیل عرفان، مدیحہ سہیل، سمیع، غفران مرزا اور آدم خان شامل ہیں۔











