اسلام آباد(محب ) پاکستان تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف دائر آئینی درخواست میں اضافی درخواست بھی جمع کرا دی ہے، جس میں قومی اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایمرجنسی اور گورنر راج سے متعلق کیے گئے اقدامات آئین سے متصادم ہیں، جبکہ قومی اسمبلی کی قراردادوں کو بھی درخواست کا حصہ بنا کر عدالت سے انہیں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
درخواست کے مطابق وفاقی حکومت کے اقدامات صوبائی خودمختاری اور آئینی اختیارات سے متعلق سنگین قانونی سوالات اٹھاتے ہیں، جن پر عدالتی جائزہ ضروری ہے۔
گورنر راج کا فیصلہ بہت پہلے ہوچکا تھا، مذاکرات صرف دکھاوا تھے: اسد قیصر
پشاور ہائی کورٹ نے اس معاملے پر دائر درخواستوں کی ابتدائی سماعت 20 اکتوبر کو مقرر کر دی ہے، جہاں عدالت درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے سمیت اٹھائے گئے آئینی نکات کا جائزہ لے گی۔











