پیر,  19 اکتوبر 2026ء
ہمارے فوجی دلیری سے لڑرہے ہیں، فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں: نواز شریف

لندن(روشن پاکستان نیوز) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہےکہ پاک فوج کی قربانیوں پر کوئی شک نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے لندن میں ایون فیلڈ سے روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کی۔

پی ٹی آئی لندن کا 27 ستمبر کو پاکستان ہائی کمیشن کے باہر احتجاج کا اعلان

پاک فوج کی قربانیوں سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر کوئی شک ہی نہیں، ہمارےفوجی بڑی دلیری کے ساتھ لڑ رہے ہیں، اللہ تعال شہدا کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام دے۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی دہشتگردی کر رہے ہیں ان کو چھوڑنا نہیں چاہیے۔

مزید خبریں