منگل,  20 اکتوبر 2026ء
ورلڈفوڈ پروگرام نے غزہ کیلئے خوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کمی کردی

غزہ(روشن پاکستان نیوز) ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ کےلیے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کی کٹوتی کردی۔

اقوام متحدہ کے تحت چلنے والے ورلڈ فوڈ پروگرام نے  غزہ کےلیے ماہانہ امداد میں 5 لاکھ کٹوتی کرتے ہوئے امدادحاصل کرنے والوں کی تعداد 16سےکم کرکے11 لاکھ کردی۔

ورلڈفوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کےلیےخوراک کے راشن میں بھی 50 فیصد کٹوتی کردی گئی جبکہ روزانہ تیارکھانوں کی تعدادڈھائی لاکھ سےکم کرکےڈیڑھ لاکھ کردی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق غزہ کےدشوار گزارعلاقوں میں بعض خاندانوں کو دو دن میں ایک بارکھانا فراہم کیاجارہا ہے، غزہ میں 14 لاکھ افرادخوراک کی شدیدقلت کا سامنا کررہےہیں۔

انجلینا جولی کا غزہ کی تباہی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے امداد کی فوری فراہمی کا مطالبہ

ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ فنڈز کی کمی کی باعث غزہ کےلیے خوراک کی فراہمی کم کی گئی۔

مزید خبریں