جمعرات,  06  اگست 2026ء
فیلڈ مارشل سے صومالی وزیر دفاع کی اعلیٰ سطح وفد کیساتھ ملاقات، دفاعی تعاون پر گفتگو

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے صومالیہ کے وزیر دفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کو مزید فروغ دینے کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے عسکری روابط مزید مضبوط اور استعدادِ کار میں اضافے کی اہمیت پر زور دیا۔

اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ٹرمپ نے خبردار کردیا

آئی ایس پی آر کے مطابق صومالی وزیرِ دفاع نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت اور مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صومالیہ کے سیکیورٹی اداروں کی استعدادِ کار بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے خطے میں پائیدار قیام امن کےلیے بھی ہر ممکن تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں