بدھ,  29 جولائی 2026ء
اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا: ٹرمپ نے خبردار کردیا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دیدی، امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔

نیتن یاہو مجھے جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ رات گئے امریکا اور سعودی عرب کی جانب سے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاؤں پر کیے گئے فضائی حملے عراقی حکومت کی کو آرڈینیشن  سے کیے گئے۔ انہوں نے ان ملیشیاؤں کو دنیا کے لیے کینسر قرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ ایران کے حمایت یافتہ پراکسی گروہوں کے خلاف مزید اقدامات پر غور کر رہی ہے۔

مزید خبریں