لاہور (روشن پاکستان نیوز) ‘ینگ پروفیشنلز پروگرام 2026 کے تحت نوجوان گریجویٹس کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے ماہانہ کمانے کا سنہری موقع آگیا، تاہم کون کون اہل ہوگا؟
تفصیلات کے تفصیلات حکومتِ پنجاب کے محکمہ خزانہ کے زیرِ اہتمام کام کرنے والے ادارے ‘پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی’ نے اپنے فلیگ شپ “ینگ پروفیشنلز پروگرام 2026” کے لیے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ اس ایک سالہ پروگرام کے لیے منتخب ہونے والے نوجوانوں کو 1 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔
یہ ایک سالہ پروگرام نئے گریجویٹس کو پنجاب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماحول میں عملی تجربہ فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
منتخب امیدواروں کو تجربہ کار ماہرین کے ساتھ براہِ راست لائیو پروجیکٹس پر کام کرنے کا موقع ملے گا، جس سے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
اہلیت کا معیار
پروگرام میں اپلائی کرنے کے لیے درج ذیل شرائط کا پورا ہونا لازمی ہے، امیدوار کی عمر 25 سال ہونی چاہیے، ایچ ای سی سے تسلیم شدہ یا کسی معروف غیر ملکی یونیورسٹی سے 16 سالہ تعلیم مکمل ہو۔
تعلیمی ریکارڈ میں کم از کم 3.3 CGPA ہونا لازمی ہے، صرف پاکستانی شہری ہی اپلائی کرنے کے اہل ہیں۔
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟
کون سے گریجویٹس اہل ہیں؟
فنانس، اکاؤنٹنگ، پروجیکٹ مینجمنٹ، بزنس ایڈمنسٹریشن، آرٹفیشل انٹیلیجنس، لا (قانون)، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، کمپیوٹر سائنس، مینجمنٹ انفارمیشن سسٹمز، ڈیٹا اینالیٹکس، اکنامکس، میڈیا اسٹڈیز، پبلک پالیسی، سوشل سائنسز، اور نیچرل سائنسز سے تعلق رکھنے والے گریجویٹس درخواست دے سکتے ہیں،
اتھارٹی اس پروگرام کے لیے صرف 15 ینگ پروفیشنلز کا انتخاب کرے گی۔ تاہم، P4A کے پاس کسی بھی وجہ کے بغیر نشستوں کی تعداد بڑھانے یا کم کرنے کا اختیار محفوظ ہے۔
شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کو ٹیسٹ اور انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا، جس کے لیے کوئی ٹی اے/ڈی اے نہیں دیا جائے گا۔
ملازمت کی حیثیت: اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ یہ ایک سالہ تربیتی پروگرام ہے، اسے مستقل یا کنٹریکٹ ملازمت کا نام یا گارنٹی نہیں سمجھا جائے گا۔
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست فارم پی فور اے کی آفیشل ویب سائٹ https://p4a.punjab.gov.pk/jobs سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
مکمل بھرا ہوا درخواست فارم، تعلیمی ڈگریوں اور ٹرانسکرپٹس کی تصدیق شدہ کاپیاں، تجربے کا سرٹیفکیٹ (اگر ہو)، شناختی کارڈ ، حالیہ پاسپورٹ سائز تصویر، اور اپڈیٹڈ سی وی کے ہمراہ 22 جولائی 2026 تک جمع کرائی جا سکتی ہے۔











