هفته,  04 جولائی 2026ء
دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری، پاکستان کا نمبر کونسا؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ہینلے اینڈ پارٹنرز نے جولائی سے دسمبر 2026 کے لیے دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست جاری کردی ہے۔

ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جانب سے جاری کردہ شمشاہی فہرست کے مطابق ایشیائی ممالک کے پاسپورٹس میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ سنگاپور کا پاسپورٹ پہلے نمبر پر ہے اور پاکستان نچلے نمبروں پر موجود ہے۔

سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والے شہری 192 ممالک میں ویزا فری انٹری حاصل کرسکتے ہیں۔

دوسرے نمبر پر یو اے ای، جاپان اور جنوبی کوریا کے پاسپورٹس ہیں جن کے حامل افراد 188 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل کرسکیں گے۔

تیسرے نمبر پر یورپی ملک سوئیڈن ہے جس کا پاسپورٹ رکھنے والے لوگ 187 ممالک میں ویزا فری سہولت حاصل کریں گے۔

پاسپورٹ موبائل ایپ سے متعلق اہم خبر آگئی

بیلجیئم، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی، آئرلینڈ، اٹلی، لگسمبرگ، ناروے، نیدرلینڈز، ناروے اور اسپین کے حصے میں چوتھا نمبر آیا اور ان ممالک کے پاسپورٹس سے 186 ممالک میں ویزا فری رسائی مل سکتی ہے۔

فہرست میں 5ویں نمبر پر یونان، پرتگال، آسٹریا، سوئٹزرلینڈ، مالٹا کا پاسپورٹس آئے ہیں جن کے شہری 185 ممالک میں بغیر ویزے کے داخل ہوسکیں گے۔

امریکی پاسپورٹ کی رینکنگ دسویں ہے جو کسی زمانے میں دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہوا کرتا تھا۔

دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس

پاکستان کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والا چوتھا ملک قرار پایا ہے۔ مجموعی طور پر پاکستانی پاسپورٹ کے حصے میں 100 واں نمبر آیا اور اس پر 30 ممالک میں ویزا فری داخلہ ممکن ہے۔

پاکستان سے اوپر یمن 99 ویں، صومالیہ 98 ویں،، نیپال 97 ویں، شمالی کوریا اور بنگلا دیش 96 ویں، فلسطین اور ایران 95 ویں، اریٹیریا 94 ویں جبکہ سری لنکا اور لیبیا93 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان سے نیچے عراق 101، شام 102 اور افغانستان 103 رہے۔

مزید خبریں